جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری

datetime 17  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) 2026 کی تازہ پاسپورٹ رپورٹ میں پاکستانی شہریوں کے لیے بین الاقوامی سفر سے متعلق نئی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا کے 9 ممالک میں پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر داخل ہوسکتے ہیں، جبکہ عالمی پاسپورٹ رینکنگ میں پاکستان 183ویں پوزیشن پر موجود ہے۔رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کا موبلٹی اسکور 42 بتایا گیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستانی شہری مجموعی طور پر 42 مقامات پر مختلف سفری سہولتوں کے تحت سفر کرسکتے ہیں۔ ان میں 9 مقامات پر ویزا فری انٹری، 29 ممالک میں ویزا آن ارائیول جبکہ 4 مقامات پر الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (eTA) کی سہولت دستیاب ہے۔فہرست کے مطابق بارباڈوس، ڈومینیکا، دی گیمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، روانڈا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈائنز، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو اور وانواتو پاکستانی شہریوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔تاہم مختلف ممالک میں قیام کی مدت، پاسپورٹ کی میعاد، واپسی کے ٹکٹ اور دیگر امیگریشن شرائط الگ ہوسکتی ہیں۔

اس لیے سفر شروع کرنے سے قبل متعلقہ ملک کے سرکاری امیگریشن ذرائع سے تازہ قواعد کی تصدیق کرنا ضروری ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 156 مقامات ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو سفر سے پہلے ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔ دوسری جانب پاکستانی پاسپورٹ کا موبلٹی اسکور بھی گزشتہ سال کے 44 سے کم ہوکر رواں سال 42 ہوگیا ہے۔رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کی گزشتہ چند برسوں کی عالمی درجہ بندی بھی بیان کی گئی ہے۔ 2023 میں پاکستان 180ویں، 2024 میں 175ویں اور 2025 میں 174ویں نمبر پر تھا، جبکہ 2026 میں اس کی پوزیشن 183ویں ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی مختلف ادارے اپنے الگ طریقہ کار اور معیار کے تحت مرتب کرتے ہیں، اسی وجہ سے ویزا فری ممالک کی تعداد اور عالمی رینکنگ مختلف رپورٹس میں یکساں نہیں ہوتی۔ پاکستانی مسافروں کو چاہیے کہ کسی بھی بین الاقوامی سفر سے قبل متعلقہ سفارتخانے یا سرکاری امیگریشن ویب سائٹ سے داخلے کے موجودہ قوانین کی تصدیق کرلیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…