بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمت سامنے آگئی

datetime 16  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار روپے کی حد عبور کرگیا۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 79 ڈالر بڑھ کر 4347 ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں 7900 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6773 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے مقرر ہوگئی۔چاندی کی قیمت میں بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 140 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6942 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

دوسری جانب گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 40 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ ہوئی تھی، جس کے بعد نرخ 4268 ڈالر فی اونس تک گر گئے تھے۔مقامی مارکیٹ میں بھی گزشتہ روز سونے کی قیمت کم ہوئی تھی۔ فی تولہ سونا 4000 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے ہوگئی تھی۔یوں ایک روز کی کمی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…