جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ نیا ریٹ سامنے آگیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5 ہزار 914 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 94 ہزار 663 روپے مقرر کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے، جہاں فی اونس قیمت 69 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 378 ڈالر تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 300 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد چاندی کا نیا نرخ 7 ہزار 169 روپے ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کو طویل عرصے سے سرمایہ کاری کے نسبتاً محفوظ ذرائع میں شمار کیا جاتا ہے۔ معاشی بے یقینی، افراط زر اور سیاسی یا مالیاتی عدم استحکام کے دوران سرمایہ کار اکثر سونے کی جانب رخ کرتے ہیں، جس سے اس کی طلب اور قیمت متاثر ہوسکتی ہے۔

تاریخی طور پر بھی سونے کو دولت اور کرنسی کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ دیگر اثاثوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی جاچکی ہے، جس کے تحت مقامی نرخ مقرر کرتے وقت عالمی مارکیٹ کی قیمت سے 20 ڈالر فی اونس کا اضافی فرق رکھا گیا ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…