عمران خان کا مقصد صرف مخالفین کے سرقلم کرنا ،یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کیخلاف ہو رہا ہے‘ سعد رفیق پھٹ پڑے

13  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 27جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور

خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے نیب سے استفسار کیا ریفرنس کی کاپیاں تیار ہیں؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر ریفرنس کی کاپیاں لے کر آ رہے ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتنا وقت لگے گا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27جون تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کیخلاف ہو رہا ہے۔عمران خان انتقام سے بھرے ہوئے شخص کا نام ہے،جس کا مقصد صرف مخالفین کے سرقلم کرنا ہے،ان کے بنائے گئے کسی کمیشن کی کوئی وقعت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک عمران خان کے ہاتھوں لرز رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ آئی ایم ایف کا اوردر حقیقت عوام دشمن بجٹ ہے،جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں،اب اس حکومت کی بھی چیخیں نکلنے والی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود بجٹ کا عوام کے خوابوں سے کوئی لینا دینا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹی وی پر تقریر سے لگ رہا تھا کہ اس سے حکومت نہیں چل رہی،احتساب کے نام پر عمران نیازی نے عوام کی توجہ حکومت سے ہٹا رکھی ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران نیازی حکومت کرنے کا شوق پورا کرلیں،ہم حکومت کو گرا نہیں رہے یہ خود ہی گر جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…