چینی پر ٹیکس میں یک دم 9فیصد اضافہ, قیمت میں ساڑھے 3 روپےفی کلو اضافے سے جہانگیر ترین گروپ و دیگر شوگر مالکان کو 66ارب کا فائدہ پہنچے گا

12  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں چینی پر سیلز ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا۔قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چینی پر عائد 8 فیصد سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصد تک تجویز کیا گیا جس کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ چینی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔ چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے شوگر مل مالکان کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

لیکن سیاسی حلقوں میں یہ فائدہ صرف اور صرف وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہانگیرترین سے منسوب کیا جارہا ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے ‏22 ملین ٹن چینی کی پیداوار والے جہانگیر ترین گروپ کو 66 ارب کا فائدہ ہو گا اور یوں جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنانے کے لیے جو اخراجات کیے اور اراکین قومی اسمبلی کو جتنے جتنے پیسے دیئے وہ سب سود سمیت واپس مل جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…