ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے، شہباز شریف نے واپسی کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

datetime 15  مئی‬‮  2019 |

لندن (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری سیاسی پناہ سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں، اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے دراصل سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور

غلط خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دینے کا حساب قوم ضرور لے گی۔ میں لندن میں اپنے طبی معائنے اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔ میرے کچھ طبی معائنے ابھی رہتے ہیں امید ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے وطن لوٹ آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو جنرل پرویز مشرف کے دور کی چیرہ دستیاں برداشت کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…