جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم،پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے،سرمایہ کاری مالیت میں اربوں کا اضافہ

datetime 15  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے،کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعدزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33900،34000،34100اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 76ارب38کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت4.90فیصدزائد

جبکہ66.97فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوئے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے کالادھن سفید کرنے کی اسکیم متعارف کرانے کے بعدمقامی سرمایہ کار گروپ مارکیٹ میں سرگرم نظرآئے اورتوانائی،سیمنٹ،بینکنگ،فوڈزاور کیمیکل سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی جس کے نتیجے میں کئی دنوں سے مارکیٹ میں چھائی مندی کے بادل چھٹ گئے۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس34443پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھاگیاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس406.56پوائنٹس اضافے سے34291.65 پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 76ارب38کروڑ29لاکھ63ہزار900روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب2 ارب34 کروڑ14لاکھ46ہزار842روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور

پر11کروڑ8لاکھ86ہزار460شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت 51لاکھ79ہزار780شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت310.00روپے اضافے سے6510.00 روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت162.50روپے اضافے سے3649.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت378.50روپے کمی سے7191.50روپے اور

شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت23.69روپے کمی سے450.14روپے ہوگئی۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 91لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت23پیسے اضافے سے4.22روپے اورمیپل لیف کی سرگرمیاں 88لاکھ51ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت11پیسے اضافے سے21.33روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس240.29پوائنٹس اضافے سے16281.99پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1454.88پوائنٹس اضافے سے54292.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس275.77پوائنٹس اضافے سے25285.41پوائنٹس پربندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…