پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر غیر قانونی کام کروانے والےمزید 11 چینی باشندے گرفتار ،سنسنی خیز انکشافات

  جمعرات‬‮ 9 مئی‬‮‬‮ 2019  |  15:57

لاہور ( این این آئی) ایف آئی اے نے جوہر ٹائون سے پاکستانی خواتین کو شادی کا جھانسہ دیکر مکروہ کام کروانے والے مزید 11 چینی باشندے گرفتار کر لیے،ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج بیورو بنائے ہوئے تھے جن کے ذریعے معصوم شہریوں کو پیسوں کا جھانسہ دیکر ان سے شادیاں کرواتے تھے۔بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کا چینی باشندوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں کارروائی کے دوران ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے مکروہ کام کروانے والے 11 مزید چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے

مطابق چینی نوجوان مسیح خواتین کے ساتھ جعلسازی کے ساتھ شادیاں کرتے تھے اور ملزمان لڑکیوں کے جسم کے اعضاء بھی نکالتے تھے، چند روز قبل نذیر احمد کی بیٹی چائنہ سے واپس آئی، متاثرہ لڑکی پاکستانی ہائی کمشن اور چائنہ کی مداخلت پر واپس آئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شخص نذیر احمد کی درخواست پر ایف آئی اے نے جوہر ٹائون میں چھاپہ مار کر چینی باشندوں کی گرفتاریاں کیں، نذیر احمد کی بیٹی کو ملزمان چائنہ لیجا کر مکروہ کام کرواتے تھے، ملزمان کے ایجنٹوں نے میرج بیورو بنائے ہوئے تھے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر ان سے شادیاں کرواتے تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

6درخواستیں

اتاترک جدید ترکی کے بانی ہیں‘ ان کا شمار دنیا کے دس بڑے لیڈروں میں ہوتا تھا‘ والد ایک چھوٹے سے سوداگر تھے لیکن اتاترک فوج میں بھرتی ہو گئے‘ مصطفی کمال پاشا میں دو ایسی خوبیاں تھیں جو اللہ تعالیٰ بہت کم لوگوں کو نصیب کرتا ہے‘ یہ بے انتہا بہادر انسان اور دوسرا اللہ تعالیٰ نے انہیں انتہائی ....مزید پڑھئے‎