بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ن لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں،لاٹھی چارج شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر لاہور میدان جنگ بن گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں  ۔ متعدد لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے عدالت کا راستہ خاردار تاریں لگا کر بند کیا گیا تھا تاہم لیگی کارکنوں نے تمام رکاوٹیں ہٹادیں اور عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ن لیگ کی خواتین کارکنوں نے پولیس

اہلکاروں کو دھکے بھی مارے جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور کارکنوں کو عدالت کے دروازے سے پیچھے ہٹادیا۔ پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا اور احتساب عدالت کے اندر جانے کی کوشش کرنے والے متعدد لیگی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد لیگی کارکن وقتی طور پر پیچھے ہٹ گئے لیکن پھر دوبارہ کارکن آگے آگئے اور شدید نعرے بازی شروع کردی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…