حمزہ کیا کرتا پھر رہا ہے،چوہدری سرور کو کنٹرول کریں اس نے آپ کے چیف منسٹر کو نہیں چلنے دینا!! سیاستدان کیسے سازشیں کرتے ہیں؟جہانگیر ترین اور پرویز الٰہی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا ، کیاباتیں ہوئیں؟ویڈیو لیک ہو گئی

10  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آگئے، ق لیگ نے گورنر پنجاب پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا، جہانگیر ترین کی ق لیگ کے رہنمائوں سے ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں اور جہانگیر ترین اور ق لیگ کی قیادت کے

دوران گفتگو کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے اور نجی ٹی وی نے ویڈیو چلا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہانگیرترین ، طارق بشیر چیمہ، پرویز الٰہی ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے ق لیگ کی قیادت سے آج پنجاب میں سینٹ کی دو نشستوں پر الیکشن کے حوالے سے ملاقات کی تھی جس کی ویڈیو لیک ہو گئی جسے نجی ٹی وی دنیا نیوز نے چلا دیا ہے جس میں واضح طور پر تحریک انصاف اور اس کی پنجاب میں اتحادی جماعت میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ملاقات میں طارق بشیر چیمہ نے حمزہ شہباز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کو دیکھ لیں وہ یہاں کیا کررہا ہے؟ جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آپ تو ادھر ہوتے ہیں میں یہاں ہوتا ہوں حمزہ میرے اور خان صاحب کے بارے میں ہی بات کرتا ہے، خان صاحب پر تو کم کرتا ہے میرے پر زیادہ کرتا ہے جس پر سب ہنس پڑتے ہیں جبکہ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں، جس پر پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ یہ کہہ رہا ہے کہ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں۔ طارق بشیر چیمہ پھر جہانگیر ترین سے مخاطب ہوتے ہیں اور کہتے ہیں اس نے آپ کے چیف منسٹر کو نہیں چلنے دینا ، آپ چوہدری سرور کو کنٹرول کریں۔ویڈیو سے صاف محسوس کیا جا سکتا ہے کہ ق لیگ کی قیادت کو تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری سرور پر شدید تحفظات ہیں اور وہ انہیں اپنے راستے کی دیوار سمجھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…