پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

شرجیل میمن کے کمرے سے برآمد ہونیوالی بوتلیں ایک وزیر اور سیاستدان لیکر آئے، چھاپے سے پچھلی رات کمرے میں کچھ اور بھی ہوا تھا اور وہ کیا تھا؟ رات کوکمرے میں کون کون آیا؟جاوید چوہدری نے دھماکہ خیز انکشافات کر دئیے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی ، تجزیہ کار اور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ایان علی پرپانچ لاکھ ڈالر منی لانڈرنگ کا مقدمہ بنا‘ ایف آئی اے نے انہیں14 مارچ 2015ءکو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ڈالرز کے ساتھ گرفتار کیا‘ یہ بھی پورے پروٹوکول کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتی رہیں‘ پولیس اہلکار ان کے ساتھ سیلفیاں

بھی بنواتے تھے‘ ڈاکٹر عاصم پر 479ارب روپے کا الزام تھا‘ یہ ہمیشہ عزت کے ساتھ عدالت لے جائے گئے‘ شرجیل میمن پرپونے چھ ارب کا الزام تھا‘یہ بھی نہ صرف عزت اور احترام کے ساتھ عدالتوں میں پیش کئے جاتے ہیں بلکہ انہیں ہسپتالوں میں صدارتی سویٹ کی سہولت بھی حاصل ہو تی ہے‘ ہسپتالوں میں انہیں شہد اور زیتون کی فراہمی بھی جاری رہتی ہے اور اگر چیف جسٹس ان کے کمرے پر چھاپہ مار لیں تو زیتون واقعی زیتون اور شہد واقعی شہد نکلتا ہے‘ شرجیل میمن کا کیس بہت دلچسپ تھا‘ یہ بواسیر کے مرض میں مبتلا ہیں‘ ڈاکٹروں نے انہیں سختی سے ”زیتون اور شہد“ سے پرہیز کا حکم دے رکھا تھا چنانچہ چیف جسٹس کے حکم پر جب ان کا طبی معائنہ کیا گیا تو ان کا خون واقعی کلیئر نکلا‘ کیوں؟کیونکہ انہوں نے دس دن سے ”شہد“ استعمال کیا تھا اور نہ ہی زیتون‘ہسپتال سے برآمد ہونے والی دونوں بوتلیں بھی ان کی نہیں تھیں‘ یہ دونوں نعمتیں چھاپے سے پچھلی رات سندھ کے ایک وزیر اور ایک سیاستدان لے کر آئے تھے‘ اس رات ہسپتال کے کمرے میں کچھ اور بھی ہوا تھااور وہ اور کیا تھا‘ آپ پچھلی رات آنے والے مہمانوں کے بارے میں تحقیقات کرا لیں آپ کے سارے طبق روشن ہو جائیں گے لیکن ریاست یہ حقائق جاننے کے باوجود خاموش ہے۔ہمارے ملک میں این آئی سی ایل کاپانچ ارب روپے کا سکینڈل آیا‘ اوگرا کا 82ارب روپے کا سکینڈل آیا‘وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کا25 کروڑ روپے کا حج سکینڈل اور 7 سے 21ارب روپے کا ایفی ڈرین سکینڈل آیا‘ 1996ءسے اصغر خان کیس بھی چل رہا ہے‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…