وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کردیئے،معطلی کی درخواست، کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے، کھلبلی مچ گئی

25  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر تے ہوئے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کردی ہے اور کہاہے کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ سینیٹر اعظم خان سواتی کی وزیراعظم پاکستان سے ون ٹو ون ملاقات دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔اعظم خان سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔سینکڑوں لوگوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے بارے میں بھی وزیراعظم پاکستان کو بتایا گیا۔ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کیے۔وزیراعظم پاکستان کو آر ٹی ایس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔رپورٹ کی اشاعت سے پہلے وزیراعظم پاکستان نے اعظم سواتی کو فورنزک ماہرین سے رائے لینے کا کا مشورہ دیا۔ اعظم سواتی نے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔  وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر تے ہوئے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کردی ہے اور کہاہے کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…