ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

’’کین آئی ہیلپ یو‘‘اسحاق ڈار اچانک منظر عام پر آگئے ،ویڈیو بنانے والے نوجوان سے جب یہ جملہ کہا تو اس نے آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ سابق وزیر خزانہ نے پھر کیا کام کر دیا؟جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے

datetime 11  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف پاکستانی عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں اور وہ غائب ہیں۔اسحاق ڈار لندن میں خود کو غیر نمایاں رکھتے ہوئے زندگی کے دن گزارنے میں مصروف ہیں تاہم اسی دوران اچانک اسحاق ڈار کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے معروف صحافی ارشاد بھٹی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی نوجوان اسحاق ڈار کا پیچھا کرتے چل رہا ہے اور غالباََ اسحاق ڈار مسجد سے نماز پڑھنے کے بعد واک کیلئے نکلے ہوئے ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستانی لباس شلوار قمیض اور ویسکوٹ زیب تن کر رکھا ہے اور سر پر جالی والی نمازی ٹوپی پہن رکھی ہے ۔ جیسے ہی اسحاق ڈار محسوس کرتے ہیں کہ ایک نوجوان موبائل سے ان کی ویڈیو بناتے ہوئے مسلسل ان کا تعاقب کر رہا ہے وہ رک کر پیچھے مڑتے ہیں اور نوجوان سے انگلش میں پوچھتے ہیں’’کین آئی ہیلپ یو‘‘جس پر نوجوان فوراََ اردو میں جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’’بالکل‘‘اس پر اسحاق ڈار مسکراتے ہوئے سر کے اشارے سے شکریہ ادا کرتے ہوئے آگے کو چل پڑتے ہیں جس پر ویڈیو بنانے والا نوجوان اسحاق ڈار کو کہتا ہے کہ آپ کا نام کیا ہے؟مگر اسحاق ڈار اس کا جواب دینے کے بجائے چلتے رہتے ہیں ۔ نوجوان اسحاق ڈار کو کہتا ہے کہ ’’ایسے کام ہی نہ کیا کریں کہ نام بتاتے ہوئے شرم آئے‘‘۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بلاک کر دیا ہے۔قومی احتساب بیورو ذرائع کے مطابق نیب کی درخواست پر اسحاق ڈار کا کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا ٗان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس کے اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں جنھیں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے

پاکستان لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے پاکستانی پاسپورٹ بلاک کرتے ہوئے ان کے نام بھی بلیک لسٹ میں ڈال دئیے تھے۔ سابق وزیر اعظم کے بیٹے اب پاکستانی پاسپورٹ استعمال نہیں کر سکیں گے۔ حسن اور حسین نواز نیب ریفرنسز میں اشتہاری ملزم ہیں۔ان شخصیات کے علاوہ وزارتِ داخلہ

نے گزشتہ روز کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا تھا۔ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔دوسری جانب سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا ہے۔ نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ فواد حسن فواد اس وقت آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…