وہ حلقہ جہاں مرد عملہ تعینات ہونے پر خواتین نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

25  جولائی  2018

شمالی وزیرستان(آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر مرد عملہ تعینات ہونے پر مقامی خواتین نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018میں شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے سب ڈویژن میں خواتین کی پولنگ اسٹیشن پر مرد عملے کو تعینات کردیا گیا مرد عملے کی موجودگی میں وہاں کی خواتین نے ووٹ کاسٹ کرنے سے انکار کردیا ۔

موضوعات: