کیا نئی تحریک انصاف بننے جا رہی ہے؟حامد خان کی قیادت میں ناراض رہنمائوں نے ایسا کام کر دیاکہ سب کچھ ہی الٹ پلٹ ہو گیا انتخاب سے قبل کپتان کیلئے انتہائی پریشان کن خبر

21  جون‬‮  2018

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے ٹکٹوں کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا ہے۔تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں حامد خان سمیت پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ناراض رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹکٹوں کے معاملے پر تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا اور پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بعض فیصلوں کو غیر منصفانہ قراردیا۔اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے

مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ میں ایسے ممبران تھے جو سپریم کورٹ سے نااہل اور نیب کیسز بھگت رہے ہیں لہذا شفاف پارلیمانی بورڈ تشکیل دیکر ٹکٹوں کے فیصلوں پر نظرثانی کی جائے۔ اس کے علاوہ خواتین کی اسپیشل سیٹوں پر مرتب کردہ لسٹ بھی من پسند افراد پر مبنی ہے ٗ پنجاب میں اقلیتی نشستوں پر ترجیحی لسٹ جمع نہ کرانا قابل مذمت ہے لہذا لسٹ جمع نہ کرانے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اعلامیہ کے مطابق ایسے امیدوار جنہوں نے 2013 کا الیکشن پارٹی ٹکٹ پر لڑا، انہیں دوبارہ ٹکٹ دیا جائے .

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…