بلوچستان میں معروف سیاستدانوں پر حملے

11  جون‬‮  2018

گوادر(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر فشریز اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنما میر اصغر رند کی رہائش گاہ کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے رہنما پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔سرکاری حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے مند کے علاقے گومزئی میں میر اصغر رند کی رہائش گاہ کے اطراف دھماکا خیز مواد نصب کیا اور دھماکے سے گھر کو اڑا دیا۔

اس ضمن میں لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس وجہ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں،تاہم گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مذکورہ دھماکے میں اصغر رند کے بھائی کے گھر کو بھی معمولی نقصان پہنچا جو اسی علاقے میں قائم ہے۔دوسری جانب ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے رہنما میر ہمل بلوچ کے قافلے کو راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…