اسلام آباد،پنجاب بیورو کریسی کی بغاوت کو کچلنے کیلئے نیب کے سخت اقدامات،2مزیداہم ترین افسران کے خلاف دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

25  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بیورو کریسی کی بغاوت کو کچلنے کیلئے نیب نے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن کے خلاف نیب حکام سے تعاون نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید اور ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر رانجھا کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف نیب سے تعاون نہ کرنے کے جرم میں پانچ سال کی قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پنجاب میں ایل ڈی اے کے چیئرمین احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نیب نے مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کو نیب کی طرف سے نوٹس کے ذریعے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر چیف سیکرٹری نیب حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو نیب قوانین کے مطابق انہیں پانچ سال قید او جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔ اسی تناظر میں نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر رانجھا کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبے میں کرپٹ عناصر کے خلاف نیب سے تعاون کرنے کی بجائے ڈی جی اینٹی کرپشن نے نیب کو خط لکھا تھا کہ نیب صوبے میں کارروائی کا م جاز نہیں ہے اس لئے وہ نیب سے تعاون کے پابند نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے اس ساری صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو کرپشن کو تحفظ دینے اور نیب سے تعاون نہ کرنے کی جرات پیدا نہ ہوسکے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…