چوہدری برادران کا ماسٹر سٹروک، بلوچستان میں بڑی کامیابی کے بعد پنجاب میں بھی شریف برادران کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ق لیگ کے بڑوں نے الیکشن سے پہلے آخری دائو کھیلنے کا فیصلہ کر لیا

  ہفتہ‬‮ 13 جنوری‬‮ 2018  |  17:55

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت اجلاس میں آئندہ سیاسی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹائون کے مظلومین کو انصاف دلانے کیلئے ہونے والے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ جس میں سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، مونس الٰہی، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور حافظ عمار یاسر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں بلوچستان میںپاکستان مسلم لیگ کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو قائدین اور پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی اور پاکستان

و سیاست کی آئندہ صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کا وفد 17 جنوری کو مال روڈ پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کرے گا۔ قبل ازیں سانحہ ماڈل ٹائون ایکشن کمیٹی کے رکن سینیٹر کامل علی آغا نے اجلاس میں رپورٹ پیش کی اور احتجاج کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں