نواز شریف کی نا اہلی عمران کا کارنامہ نہیں،خورشید شاہ نے کریڈٹ پیپلزپارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا

31  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران جسے کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70فیصد پی پی کا ہاتھ ہے، عمران کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑ گیا، خورشید شاہ نے پانامہ کیس سپریم کورٹ لے جانے کا کریـڈٹ جماعت اسلامی کو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کو کم ظرف قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

اور پی پی رہنما خورشید شاہ نے عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران جسے اپنی کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70فیصد پی پی کا ہاتھ ہے۔ عمران کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑنے کا امکان پیدا ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کریڈٹ دینا ہی ہے تو جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو دینا چاہئے جو پانامہ کیس کے حوالے سے سب سے پہلے سپریم کورٹ گئے۔انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کا اپنا اپنا ظرف ہوتا ہے عمران کے بیانات نے اپوزیشن اتحاد کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دوسری جانب ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے اپوزیشن اتحاد کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں ۔ اس حوالے سے انہوں نے سراج الحق، شیخ رشید اور خورشید شاہ کو ٹیلی فون بھی کیا ہے۔ تاہم عمران خان کے کل کے پریڈ گرائونڈ جلسے میں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری پر سخت تنقید اور خورشید شاہ کی جانب سے بھی سخت ردعمل کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا خواب جو چوہدری شجاعت دیکھ رہے ہیں شاہد ان حالات میں ممکن نہ ہو تاہم مشترکہ مفادات یا مقاصد کے چند نکات پر اتفاق بھی کر لیا جائے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن چند جگہوں پر شاید اکٹھی نـظر آسکتی ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا خواب جو چوہدری شجاعت دیکھ رہے ہیں شاہد ان حالات میں ممکن نہ ہو تاہم مشترکہ مفادات یا مقاصد کے چند نکات پر اتفاق بھی کر لیا جائے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن چند جگہوں پر شاید اکٹھی نـظر آسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…