پاکستان میں رمضان المبارک کا مہینہ کیسا گزرے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنادی

28  مئی‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری 15روز قبل ازمون سون بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجائیگا۔محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے تقریباً80فیصد علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری پندرہ دنوں میں بارشوں کے دو یا تین

سلسلوں سے درجہ حرارت میں کمی آئیگی جس سے روزہ داروں کو سہولت حاصل ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی پندرہ روزوں تک بارش کے ایک دو سلسلے آسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ہر دوسرے اورتیسرے روز موسم گردآلود رہنے کا امکان ہے جس سے ٹمپریچر میں کمی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر قبل ازمون سون کی بارشیں جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں شروع ہوتی ہے تاہم رواں سال یہ بارشیں دوسرے ہفتے میں ہی شروع ہوںگی جبکہ مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔جبکہ اتوارکے روزملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، کراچی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ پرپہنچ گیا، تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین گرم ترین علاقہ رہا،کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ تربت میں پارہ 53.5 اور سبی میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، دادو 49، لاڑکانہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین علاقوں میں شامل رہے جبکہ نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سکرنڈ، سکھرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 3 روز میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، دوسری جانب ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…