لاہور دھماکہ ،ماضی کے تمام دھماکوں کو پیچھے چھوڑ دیا،زمین لرز گئی ،کانوں کے پردے شل ،ہر طرف نعشیں اور انسانی اعضاء

13  فروری‬‮  2017

لاہور(آئی این پی)لاہور میں دہشت گردی کے دھماکہ کی شدت نے ماضی کے تمام دھماکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ‘دھماکے کی آواز لاہور کے علاقہ کینٹ ‘ٹائون شپ سمیت کئی مقامات پر سنی گئی ‘ دھماکہ ہوتے ہی زمین لرز گئی اور دھماکے کی شدت سے کانوں کے پردے شل ہو گئے‘ ہر طرف نعشیں اور انسانی اعضا بکھرے ہوئے تھے اور خون ہر طرف بکھرا ہوانظر آیا ‘دھماکہ کے بعد مال روڈ سمیت قر یبی مارکٹیں فوری بند کر دی گئیں جبکہ لوگوں کے جلد نکلنے کی کوششوں کی وجہ سے بدتر ین ٹریفک بھی جام ہو گئی۔ تفصیلات کے

مطابق سوموار کے روز لاہور کے علاقہ مال روڈ پر ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کے بعد ر آگ کا شعلہ بلند ہوااس کے بعد کچھ پتہ نہیں چل سکا کہ کیا ہوا دھماکے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہاں افراد ہر طرف بھاگتے ہوئے نظر آئے جبکہ دھماکے آوازیں لاہور کے دور دارز علاقوں میں بھی سنی گئی دھماکے کے بعد مال روڈ پر مارکٹیں مکمل طور پر بند کر دی گئیں جبکہ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور شہریوں کو مارکٹیوں سے واپس نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…