فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام،جرگے نے حکومت کی حمایت کردی

8  فروری‬‮  2017

مہمند ایجنسی(آن لائن)مہمند ایجنسی، فاٹا اصلاحات کو وفاقی کابینہ کے ایجنڈے سے خارج کرنا حکومت کا مدبرانہ فیصلہ ہے ۔ قبائلی مشران اور کشران سمیت اکثریتی آبادی فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام مسترد کر چکے ہیں۔ الگ صوبہ ، الگ کونسل بنایا جائے یا ایف سی آر میں ترامیم کی جائے۔قبائلی عوام کا ساتھ دینے پر وزیر اعظم نواز شریف، مولانا فضل رحمان ، محمود خان اچکزئی اور مہمند ایجنسی پارلیمینٹیرینز کے مشکو رہیں۔ سیاسی اور مٹھی بھر عناصر کا ذاتی مفاد کا ایجنڈا مسلط نہیں ہونے دینگے۔ فاٹا کے رسم و رواج اور الگ تشخص برقرار رکھنے کے لئے ہر محاذ پر جدو جہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے جملہ اقوام کے سرکردہ مشران ملک امیر نواز خان حلیمزئی، ملک فیاض خویزئی، ملک نصرت تر گزئی، ملک عطا ء اللہ ، ملک سید محمود جان، ملک صاحب داد، ملک نذیر، ملک نثار احمد، ملک زیارت گل، ملک صاحب خان ، ملک عزت خان، ملک بدری زمان ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق اور دیگر نے نے بدھ کے روز مہمند پریس کلب میں درجنوں عمائدین کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات صوبے میں ضم کرنے کا نام نہیںبلکہ الگ صوبہ یا الگ کونسل بنانے یا موجودہ نظام ایف سی آر میں ضروری ترامیم کے بعد حقیقی معنوں میں اصلاحات اور ترقی آئیگی۔ صوبہ پختونخواہ کے اتنے وسائل نہیں جو جنگ زدہ قبائلی علاقہ جات کے مسائل سلجھا سکے۔ الگ تشخص اور رسم و رواج برقرار رکھ کر اصلاحات لانا اورترقیاتی عمل کے لئے بحالی کی خصوصی پیکجز کی منظوری قبائلی عوام کا اصل مطالبہ ہے۔ سیاسی مقاصد کے لئے صوبے میں انضمام کے نعرے سے تعصب پھیل رہا ہے ۔ اسلام آباد اور بڑے شہروں میں رہنے والوں کا فاٹا انتظامی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مخصوص پرو پیگنڈوں میں نہ آکر عجلت میں کوئی فیصلہ نہ کرکے قبائلی عوام اور مشران کے دل جیت لئے ہیں۔ اور قبائلی عوام کی مشکل وقت میں ساتھ دے کر مولانا فضل رحمان اور محمود خان اچکزئی نے فاٹا کے ایک کروڑ سے زائد عوام پر احسان کیا ہے۔ جبکہ مہمند ایجنسی کے ایم این اے ملک بلال رحمان ، سنیٹر ملک ہلال رحمان نے قبائلی عوام کے اصل نمائندے ہو نے کا ثبوت دیاہے

۔قبائلی مشران نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم نہ کیا جائے۔ اور اس سلسلے میں مزید مشاورت اور رائے شماری کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پا نی کا پانی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی پارٹیاں ذاتی و سیاسی مفاد کے لئے قبائل کو آپس میں نہ لڑاکر بد امنی کے سباب پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے وسائل پر قبضہ نہیں ہو نے دینگے اور صوبے میں انضمام کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…