منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان واپسی ، متحدہ کی قیادت ۔۔۔! پرویز مشرف نے اعلان کر دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ درست سیاسی وقت آنے پر، وہ پاکستان واپس جائیں گے،پی پی پی اور پی ایم ایل۔این کی باریاں ختم کرنے کیلئے پاکستان میں ایک تیسری سیاسی طاقت کا سامنے آنا ضروری ہے، جس کے لیے، جو بھی سیاسی طاقتیں مل جائیں، اچھا ہے، چونکہ عمران خان اکیلے تبدیلی لانے میں ناکام رہے ہیں اس لیے انہیں چاہئے کہ وہ ایک جیسے خیالات والی پارٹیوں کو ساتھ ملائیں تو ہی تبدیلی آسکتی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا میری کمر میں تکلیف ہے، لیکن ایسی بات نہیں کہ میں چل پھر نہیں سکتا۔ مجھے ایک میڈیکل پرابلم ہے۔
میری ریڑھ کی ہڈی میں ایک بہت پرانا ہیئرلائین فریکچر ہے، جسے ٹھیک کرنا ہے کیونکہ مستقبل میں اس کے بہت برے اثرات ہو سکتے ہیں اور مجھے اسی کا علاج کرواناہے۔مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کی طرف سے ان کا نام اِی سی ایل سے نکالا گیا، جس کے بعد وہ ملک سے باہر آئے۔ مشرف نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم کی قیادت نہیں سنبھالیں گے، کیونکہ ایم کیو ایم، ، ایک لسانی جماعت ہے اور وہ ماضی میں پورے ملک کے صدر رہے ہیں۔12 مئی کے واقعات میں کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اختر کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں سوال پر، پرویز مشرف نے کہا ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں کہ ایم کیو ایم (جو اس وقت مشرف حکومت کی اتحادی تھی)معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کراچی میں آنے سے روکنے کی کوشش کر رہی تھی نہ ہی میں نے انہیں ایسا کرنے کیلئے کوئی حکم دیا تھا۔سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پرویز الٰہی کا یہ بیان جھوٹا ہے کہ میں نے انہیں چیف جسٹس کو لاہور میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے طاقت کے استعمال کا کہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…