لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے نظریے کو پسند کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوئے اورہمیشہ پارٹی کی مضبوطی اور بہتری کیلئے کام کیا وہ کسی عہدے کے طلب گار نہیں اور عمران خان کے سنگ اُن کے ملک گیر تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے عبدالعلیم خان نے انٹر اپارٹی الیکشن ملتوی ہونے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری تمام تر توجہ نواز لیگ پر مرکوز ہونی چاہیے ایک مرتبہ پھر پاکستان فیصلہ کن موڑ سے گزر رہا ہے اور وقت آ گیا ہے کہ وطن عزیز کو کرپشن ،اقربا پروری ،غربت اور دیگر برائیوں سے پاک کرنے کیلئے صحیح معنوں میں صاف اور شفاف قیادت کو سامنے لایا جائے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ پارٹی میں کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے اور ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی کو متحد رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے اگر نواز شریف مستعفی نہ ہوئے تو بحران میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کو آئینہ دکھا دیا ہے یہ قانونی سے زیادہ اخلاقی معاملہ ہے جس کا پاس کرتے ہوئے آئس لینڈ اور یوکرائن کے سربراہان مملکت مستعفی ہوئے ہیں لیکن ہمارے ہاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیلوں بہانوں سے کام لیا جا رہا ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر شریف خاندان کی کرپشن کو چھپانے کی کوشش کی گئی تو ہم ہر حد تک جائیں گے اور محب وطن قوتیں ہمارا ساتھ دیں گی ،انہوں نے کہا کہ ہر جمہوری معاشرے میں حکمران عوام کو جواب دہ ہوتے ہیں جبکہ نواز شریف اپنے خلاف الزامات پر خود ہی مٹی ڈالنا چاہتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ انتہائی مناسب اور ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے جس پر جلد از جلد عمل درآمد ہونا چاہیے۔
عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے علیحدگی کااعلان کیوں کیا؟ خود ہی بول پڑے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بوسنیا میں چار دن
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
دلہن کی سرکاری نوکری کا بھانڈا پھوٹنے پر دولہا نے شادی توڑ دی
-
نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کی توقع، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا بیان
-
ایشیائی چیمپئن بننے کے تین بعد باڈی بلڈر سجاد کی موت نے سب کو حیران کردیا
-
نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
-
بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
-
پنجاب زمین ایپ کے ذریعے صرف 2 منٹ میں فرد حاصل کرنے کا طریقہ
-
نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا گھر بیٹھے روزگار کمانے کے لیے اہم قدم
-
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی



















































