منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

عوام تیاری کر لیں ، آئندہ 24گھٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش /بوند اباندی کی توقع کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں

مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اس دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش /بوند اباندی کی توقع کی جارہی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم خیبر پختو نخواہ اور بلو چستان کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہو ئی ۔سب سے زیادہ بارش: کالام 08، دیر 03، چترال اور دروش میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: پاراچنار، لہہ ، گوپس منفی02 ، اسکردو اور کالام منفی01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب شہرقائد میں مذید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں سرد اور خشک موسم کا سبب بنے والے نئی لہر(کولڈ ویوو)متوقع نہیں ہے، جب کہ شہر میں مذید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے آخر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں چند ڈگری کمی متوقع ہے، مذکورہ صورتحال میں سردی کے خاتمے اور گرمی کی شروع ہونے کا نہیں کہہ سکتے۔خالد ملک نے بتایا کہ اگلے چندروز کے دوران مطلع صاف اور تیز دھوپ کی وجہ سے حدت اور رات میں موسم قدرے خنک اور معمولی سرد ہوسکتا ہے، سمندری ہوائوں کے ساتھ کچھ وقت کے لیے بلوچستان کی ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے، تاہم رواں ماہ فروری کے دوران شہر میں بارش کا بھی کوئی امکان موجود نہیں ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…