مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب

26  فروری‬‮  2024

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے 76سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہو گئی، بھرپور سیاسی جدوجہد، انتھک محنت اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی پاکستان کی”آئرن لیڈی”مریم نواز نے تخت پنجاب کی بڑی ذمہ داری سنبھال لی۔عوام نے مریم نواز کو نواز دیا، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب بننے والی مریم نواز جارحانہ سیاست کی علمبردار، لہجہ بھرپور، سیاسی حکمت عملی بھی شاندار ہے، مریم نواز نے تعلیمی اداروں میں اپنی تقاریر سے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔مریم نواز کو 2017 کے لئے دنیا کی 100بااثر خواتین میں شامل کیا گیا، پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، مریم نواز سڑکوں پر نکلیں تو کرائوڈ ”پلر”کہلائیں، سیاسی مخالفین کو جرات سے للکارا، مریم نواز والد کے ساتھ ڈٹ کھڑی ہوئیں اور سیاسی جانشین کہلائیں۔

مریم نواز نے جیل میں بی کلاس کی سہولتیں لینے سے انکار کیا اور عام قیدیوں کی طرح قید کاٹی، مریم نواز نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر مزاحمت کے بیانیہ سے پیچھے نہ ہٹیں، مریم نواز نے والدہ کلثوم نواز کی غیر موجودگی میں ان کا لاہور میں ضمنی الیکشن بھی جیتا، ملک بھر میں ریلیاں نکالتی رہیں اور جلسوں میں حکمران وقت کو للکارتی رہیں۔مریم اپنے والد کو واپس لائیں اور 2024 کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا، مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو عام انتخابات 2013 کے دوران ضلع لاہور کی انتخابی مہم کا منتظم مقرر کیا۔مریم نواز کو 22نومبر 2013کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا انچارج مقرر کیا گیا، مریم نواز نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالر شپس دلائے، پارٹی کو یوتھ میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔1999 میں نوازشریف حکومت برطرف ہوئی تو مریم نواز پر بھی مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، چارماہ تک گھر میں نظر بندی کے بعد سعودی عرب جلاوطن کر دیا گیا، نومبر 2011 میں نواز شریف نے انہیں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا گرین سگنل دیا۔

پانامہ پیپرز کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے جارحانہ سیاست اپنائی، 2018 کے انتخاب میں انہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا گیا مگرانہیں اس سے قبل ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال سزا سنا دی گئی، مریم نواز کو 10 سال کے لئے نااہل بھی قرار دیا گیا اور وہ الیکشن نہ لڑ سکیں۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں جب لیگی قیادت جیلوں میں تھی تو مریم نواز نے پارٹی کی انتخابی سیاست کا بھی محاذ سنبھالا، ضمنی انتخابات کا میدان لگا تو مریم نواز کی قیادت کے باعث ہی پنجاب کے تمام قومی و صوبائی حلقوں میں ن لیگ کو کامیابی ملی، یہی نہیں خیبر پختونخوا میں بھی ن لیگ نے بعض حلقوں میں میدان مارا۔مریم نواز سیاسی جدوجہد کے لئے کراچی پہنچیں تو ہوٹل میں کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے خاوند کو گرفتار کیا گیا مگر وہ پھر بھی خوفزدہ نہ ہوئیں، نیب مقدمات میں خود کو پیش کرنے لئے ٹھوکر نیاز بیگ آفس پہنچنے پر ان کے قافلے پر فائرنگ اور پتھرا کیا گیا لیکن وہ اپنے بیاینہ سے ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹیں۔مریم نواز کی تقاریر نشر کرنے پرپابندی عائد ہوئی لیکن وہ ملک بھر میں ریلیاں نکالتی رہیں اور جلسوں میں حکمران وقت کو للکارتی رہیں، سیاسی مخالفت میں ان پر حکومت نے ایسے مظالم ڈھائے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے والد سے تین سال نہ مل سکیں، اور تو اور اپنے بیٹے کی شادی میں بھی شریک نہ ہوسکیں۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مریم نواز کی صلاحیتوں اور لیڈرشپ کے اعتراف میں انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مقرر کیا، باپ کی جانشین بیٹی نے سیاست کی بساط پر ایسی چالیں چلیں کہ والد کو وطن واپس لائیں اور 2024 کا انتخابی محاذ بھی دبنگ انداز میں سنبھالا اور مسلم لیگ ن کو پنجاب اور وفاق میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت بنایا۔اب معاملہ حکومت سازی کا آیا تو پارٹی قیادت نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کے لئے نامزد کیا اور وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد یوں پاکستان اور پنجاب کی نئی سیاسی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔مریم نواز کی سیاسی جدوجہد دیکھ کر بلا شبہ کہا جا سکتا ہے کہ نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا۔۔۔سوبار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…