عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی: نوٹیفکیشن جاری

3  اکتوبر‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا این او سی جاری کردیا۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے وزارت قانون کو جیل ٹرائل کے حوالے سے خط لکھا تھا۔ وزارت قانون کے مطابق وزارت قانون کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔