فوج سے کوئی لڑائی نہیں، جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، عمران خان

27  مئی‬‮  2023

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک جیسے سینئر رہنما پارٹی کے معاملات دیکھیں گے، جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں،جلد وقت تبدیل ہونے والا ہے، آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز دوں گا،

حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا، فوج سے کوئی لڑائی نہیں یہ فوج میری ہے،گرفتار کارکنوں کی رہائیوں کے لئے وکلا ء کی میٹنگ بلائی ہے،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارٹی کیلئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ ان کا حق ہے، مراد سعید مستقبل کا لیڈر ہے۔ عمران خان نے مزید کہا ہے کہ اس چیز پر حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے کبھی نہیں کہا، اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوتی تو اب کیسے ممکن تھا،

سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا، جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کی طرف جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی آئین کے مطابق کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جوتحریک انصاف چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں، پارٹی کے لئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اورٹکٹ ان کا حق ہے۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات تحریک انصاف ہی جیتے گی، آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا،میری گرفتاری، نااہلی اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…