پاک ایران تعلقات میں پیشرفت پر امریکا کا حیرت انگیز ردعمل آگیا

20  مئی‬‮  2023

واشنگٹن (این این آئی)پاک ایران تعلقات میں پیشرفت پر امریکا نے تبصرے سے گریز کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ردیگ پشین کیمقام پربارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا جس میں ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پولان گبد کا بھی افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر سے مفید اور مثبت گفتگو ہوئی، ان کو سی پیک سے متعلق بھی تجاویز پیش کی ہیں، ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کو جلد حتمی شکل دیں گے تاہم پاک ایران تعلقات میں پیشرفت پر امریکا نے تبصرے سے گریز کیا۔وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر کی ملاقات پر واشنگٹن میں جیو نیوز نے ترجمان امریکی وزیر خارجہ سے اس کے متعلق سوال کیا جس پر جواب دیتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ملاقات کے بارے میں آگاہ ہیں البتہ اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات میں پاکستان کی اقتصادی ترقی،ماحولیات، توانائی ہماری ترجیحات ہیں، پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کی یہی ترجیحات گرین الائنس کی بنیاد بھی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 20 برس سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں امریکا ہی آگے رہا،گزشتہ مالی سال 2022 میں بھی 250 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی، امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری ہی پاکستان کو صاف توانائی حاصل کرنے میں مدد دے رہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنرل الیکٹرک کی ونڈ ٹربائن،کنٹرول سسٹم اور آلات پاکستان میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں، ان آلات کے استعمال سے پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھے گی۔انہوںنے کہاکہ پہلی بار منگلا پاور اسٹیشن میں امریکی ٹیکنالوجی کی تنصیب کی جا رہی ہے ،دیگر زیر تعمیر بڑے ڈیموں کیلئے بھی ان کا ہی سازوسامان قابل استعمال ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…