جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو فوری معاوضے کا حکم

datetime 1  اگست‬‮  2022 |

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دور ان متاثرین کور فوری معاوضے کا حکم دیا ہے ۔ پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کوئٹہ پہنچے۔

وفاقی وزرا بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے ۔ ائیرپورٹ پر چیف سیکرٹری نے انہیں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ گئے اور سیلاب سے متاثرہ علاقے خشنوب کا دورہ کیا۔صوبائی حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کو علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں کے دوران جاں بحق افرادکے ورثا کو معاوضے کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ چیلنج بڑا ہے لیکن اس کا مل کر مقابلہ کریں گے، بحالی اور امداد کے لیے ین ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔شہباز شریف نے کہاہ کہ انسانی جانوں کے نقصان کیساتھ انفرا اسٹرکچر بھی تباہ ہوا، علاقے میں میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے، حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کے لیے پرعزم ہیں، آخری گھر جب تک آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…