کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر جنوبی و قبائلی اضلاع کے علاوہ ملک کے کئی دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

22  جون‬‮  2022

کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر جنوبی و قبائلی اضلاع کے علاوہ ملک کے کئی دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

تاہم فوری طورپر کسی جانی و مای نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بدھ کی را ت گئے تقریباً ایک بج کر 55 منٹ پرآنے والے طاقتور زلزلے نے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے متعدد گنجان آباد علاقوں کو لرزا کر رکھ دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ‘ پشاور‘ بنوں ‘ کرک‘ ہنگو‘لکی مروت‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ مردان‘ نوشہرہ‘ مالاکنڈ‘ سوات اوردیر کے علاوہ قبائلی اضلاع اورکزئی‘ کرم‘ خیبر‘ مہمند‘ باجوڑ‘شمالی وزیرستا ن اور جنوبی وزیرستان میں بھی انتہائی شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے جہاں خوابیدہ لوگوں کی بڑی تعداد بیدار ہوکر خوف اور ڈر کی وجہ سے سہمے ہوئے گھروں سے باہر نکلے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے استغفار کرتے رہے۔ زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…