حکومت کی ساری توجہ اس پر ہے چیئر مین نیب کی مدت کیسے بڑھا ئی کئے ،شاہد خاقان عباسی

12  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت کی ساری توجہ اس بات پر ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت کیسے بڑھائی جائے، میں کہتا ہوں زندگی بھر کیلئے چیئرمین نیب رکھ لیں، آرڈیننس کو عدالتوں اور سینیٹ میں

بھی چیلنج کیا جائے گا۔احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قدرت کا قانون بھی ہے آپ بھلے موجودہ چیئرمین نیب کو زندگی بھر کیلئے رکھ لیں۔شاہد خاقان نے کہا کہ حکومت کو جو تماشے کرنے ہیں وہ اسی چیئرمین نیب کے ذمے ہے، ایک آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو اگلے چیئرمین کے آنے تک لگایا گیا ہے، حکومت کی توجہ صرف ایک چیز پر ہے کہ اس چیئرمین نیب کو مزید مدت کے لیے کیسے رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی، ملکی مسائل اور عوام کی تکالیف بڑھتی جا رہی ہیں مگر حکومت کو پرواہ نہیں، ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے مگر وزیراعظم کو پرواہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں 16 اکتوبر کو جلسہ ہوگا، جبکہ 18 اکتوبر کو اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن کا حصہ ہے مگر پی ڈی ایم کا نہیں ہے، اِن سے اپوزیشن پارٹی کے طور پر مشاورت ہوتی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…