اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے سعودی عرب کا ایک بلین ڈالر کا قرض واپس کر دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) حکومت پاکستان نے سعودی عرب کے قرض کی دوسری قسط ایک بلین ڈالر واپس کر دی ۔ آخری قسط آئندہ سال جنوری میں واپس کی جائے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی یہ خطیر رقم بطور قرض ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کیلئے دی گئی تھی۔دوسری جانب چین پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا

قرض واپس کرنے کیلئے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر فوری طور پر دینے پر رضامند ی ظاہر کی تھی،یہ دوسری مرتبہ ہے کہ چین پاکستان کی مدد کے لیے سامنے آیا ہے، اس معاشی سال کے پہلے سہ ماہی میں بھی پاکستاننے چین کی مدد سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا قرض واپس کیا تھا،اس طرح پاکستان سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر قرض میں سے دو ارب ڈالر تین فیصد سود کے ساتھ واپس کر دے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کل  منگل تک سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی رقم ادا کر دے گی ، باقی رہ جانے والے ایک ارب ڈالر بھی پاکستان آئندہ ماہ ادا کر دے گا۔وزارت خزانہ کے حکام سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ یہ دو ممالک کے درمیان خفیہ معاملہ ہے۔اس پیشرفت سے جڑے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ رقم جمع کرنا آئی ایم ایف پروگرام کا حصہ ہے اور قرض دینے والی اتھارٹی نے زبانی اور تحریری گارنٹی لی تھی کہ پیکیج کے دورانیے کے دوران بھی اس معاہدے کو ختم کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ارنسٹو ریمیریز رگو مالی ادائیگیوں کے معاہدے کے وقت توثیق کے لیے چین بھی گئے تھے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 15 دسمبر 2018 کو تین سالہ مدت کے لیے رقم ڈالی گئی تھی اور پاکستان یہ رقم متعلقہ شیڈول سے پہلے واپس کر رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…