وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، ٹائیگر فورس ٹڈی دل خاتمے کیلئے بھی طلب

4  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کر نے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹائیگر فورس سے کورونا وباء کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خدمات لی جائیں گی،قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا۔

احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ٹائیگر فورس سے کورونا وباء کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خدمات لی جائیں گی،قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا،وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔ عثمان ڈار نے بتایاکہ 1 لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا, پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ خیبرپختون خواہ سے 23 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی, زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے۔ زیراعظم نے کہاکہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…