جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

فوج لاک ڈاؤن کیلئے تیار وزیر اعظم کا قوم سے دوبارہ خطاب کا امکان

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے ملک کو لاک ڈائون نہ کرنے کے اعلان کے بعد تنقید کا بازار گر م ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ساری ذمہ داری وزیراعظم اور کابینہ کے کندھوں پر ہوتی ہے جبکہ دوسرے صرف مشورہ دے سکتے ہیں اورسمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر کسی قسم کا دبائو نہیں ڈلا جا سکتا ۔

ان کاکہنا تھا کہ فوج لاک ڈائون کے حق میں لیکن تمام تر تیاریوں کیلئے وقت درکار ہے وزیراعظم عمران خان نے دو دن بعد پھر قوم سے خطاب کرنے کا کہا ہے اس سے یہی مطلب لیا جا سکتاکہ اس پر سوچ بچار کرنی ہے ۔ تمام بندوبست کیے بغیر کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا جا سکتا ہے ۔ ہارون الرشیدنے مزید کہا ہے کہ سندھ کے حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے تھے وہاں لاک ڈائون کرنا بہت ضروری ہو گیا تھا اس حوالے سے سندھ حکومت کے اقدامات درست ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج پر اعتبار رکھنا چاہیے۔ جب کوئی خاکی وردی والا کھڑا ہوتا ہے تو پھر دو چیزیں ہوتی ہیں ایک قانون کی پابندی دوسرا لوگوں میں اعتماد آجاتا ہے کہ اب ہم لوگ محفوظ ہو گئے ہیں ۔وزیراعظم کے دوبارہ قوم سے خطاب سے لگتا ہے کہ ملک کو لاک ڈائون کرنے سے متعلق بحث جارہی ہے اس بارے میں بتانا چاہوں گا کہ مطلب یہی ہے ملک میں گرفیو لگا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…