جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات، عسکری قیادت بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئی کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی چیف نے خصوصی ہدایات جاری کر دیں

datetime 12  مارچ‬‮  2020 |

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کا راستہ افغانستان سے ہو کر آتا ہے،مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ جمعرات کو پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی

زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی اور سرحدوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر کورونا وائرس کے پیش نظر فوج کی سطح پر احتیاطی تدابیر پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف نے قومی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا وائرس کے ملک میں وبائی شکل اختیار کرنے کی صورت میں فوج امدادی کارروائیوں کے لیے تیار ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کور کمانڈرز نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا، اجلاس میں قومی و علاقائی سطح پر جیو اسٹریجک ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…