لندن میں بیٹھ کر عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ، نواز شریف کی انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کوبڑی پیشکش

11  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے باہر بیٹھ کر عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر لی۔انہوں نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے کئی کھلاڑیوں سے رابطے کیے اور انہیں پیشکش کی کہ عمران خان آپ کی ہر بات نہیں مانتے لیکن ہم زیادہ بہتر طریقے سے آپ کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف باہر بیٹھے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں۔نواز شریف امریکی اور برطانوی اسٹیبلشمنٹ کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پاکستان واپس آنے اور عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی منصوبہ بند کر رہے ہیں۔وہ عمران خان کو اقتدار سے ہٹا کر اپنی سروسز پیش کر رہے ہیں۔گزشتہ کچھ عرصہ میں کچھ پیغام رساں نواز شریف سے ملے تھے جن میں ایک حامد کرزئی تھےاور ان سے ملاقات کے بعد حامد کرزئی نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صحت اے ون ہے۔حامد کرزئی کس کے کھلاڑی ہیں اور کس کا پیغام لے کر گئے،یہ سب کو معلوم ہے۔وہ لندن اور واشنگٹن سے جڑے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ نواز شریف سے واجد شمس الحسن اور ملیحہ لودھی نے بھی ملاقات کی۔ملیحہ لودھی کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پیغام رسانی کے لیے قابل اعتماد کھلاڑی ہیں۔اس کے علاوہ کچھ گورے چہروں نے بھی ملاقات کی۔باہر سے پریشر ڈلوایا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں اس میں شامل ہیں،دونوں جماعتیں انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کو کہہ رہی ہیں کہ ہم زیادہ بہتر سروسز دے سکتے ہیں۔لیکن عمران خان بھی کچھ اسلامی اورمغربی ممالک میں پسند کیے جاتے ہیں چونکہ عمران خان ہر کسی کی ہر بات نہیں مانتے،اس لیے نواز شریف اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں یہ پیشکش کر رہے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ زیادہ بہتر طریقے سے چل سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…