اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی آئی خان پولیس موبائل پر بم دھماکے میں ایک ہیڈکانسٹیبل شہید ، 2 اہلکار زخمی ،نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں کو پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے پہنچایا جارہا تھا کہ دھماکے میں ایک ہیڈکانسٹیبل شہیدجبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کاکہناہے کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے
جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 7افراد جاں بحق ہو گئے تھے ، اوپر تلے دو دھماکوں سے یہ تاثر تقویت پکڑا ہے کہ دشمن ملک نہیں چاہتے کہ پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر ہو۔