شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے

30  جنوری‬‮  2020

راولپنڈی( آن لائن ) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں

سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر پاک فوج کا آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

موضوعات: