سزائے موت کا فیصلہ آنے کے بعد پرویز مشرف کو کس ملک نے شہریت دینے کی پیشکش کر دی ؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کر یقین نہیں آئے گا

20  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیش کش کر دی۔پرویز مشرف کو بھارتی شہریت کی پیشکش بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما، راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے نئے شہریت بل کے تحت ترجیحی بنیادوں پردی ہے۔

مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اگر پرویز مشرف بھارتی شہریت لینا چاہیں تو لے سکتے ہیں۔ خود کو ہندووں کی نسل تسلیم کرنے والے بھی شہریت حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں ظلم کا سامنا ہے، لہٰذا وہ نئے قانون کے تحت بھارتی شہریت لے سکتے ہیں۔اخبار کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع بل پر جہاں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں ایسے میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو ’’فاسٹ ٹریک‘‘ شہریت دینے کی بات کی ہے ۔بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سوامی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو پریشان کیا جارہا ہے، اس کے بعد ہم فاسٹ ٹریک کی بنیاد پرانہیں شہریت دے سکتے ہیں۔پرویزمشرف چونکہ دریا گنج سے ہیں اوراس وقت پاکستان میں استحصال کا سامنا کررہے ہیں، خود کوہندووں کی نسل ماننے والے سبھی لوگ نئے شہریت ترمیمی قانون کیلئے اہل ہیں اورانہیں شہریت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…