منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جب نواز شریف 2013میں وزیراعظم بنے تو طیب اردوان نے پہلی ملاقات میں  کس سے پنگا لینے سے منع کیا تھا ؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی میںگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد صرف تین لوگ ایسے ہیں جو اس پارلیمانی سیٹ اپ کا حصہ نہیں ہیں ۔ ایک نواز شریف کا خاندان ہے جنہیں کچھ نہیں ملا ، دوسرے مولانا فضل الرحمان کو ذاتی طور پر کچھ نہیں ملا ، جبکہ پارٹی کو ملا ہوا ہے اور تیسرا خاندان محمود خان اچکزائی ہیں

جنہیں کچھ نہیں ملا ، یہ تینوں خاندان اکٹھے ہو گئے ہیں ۔ نواز شریف کے خاندان کو کچھ نہیں ملا جبکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ، چیئرمین کمیٹی ہیں ۔ یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں دو دھڑے ہیں ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف 2013کے الیکشن جیت کر وزیراعظم بنے تو انہیں طیب اردوان کیساتھ پہلی ملاقات ہوئی جس میں ترکی صدر نے انہیں کہا کہ پاکستانی کی عوام نے آپ کو دوبارہ وزیراعظم بنایا ہے، آپ میرے دوست ہیں ، پاکستان کے ہم خیر خواہ ہیں ۔ اب مہربانی کرنا ، فوج سے کوئی پنگا نہ لینا ، الجھنے کی ضرورت نہیں ہے ،آپ بس عوام کی خدمت کریں ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ آج یہی بات شہباز شریف نے اپنے اجلاس میں کہی ، انہوں نے کہا میں نے انہیں جنرل جہانگیر کرامت والے معاملے سے بھی روکا ، پھر میں نے انہیں پرویز مشرف کے معاملے میں پڑنے سے روکا ، پھر جب تیسری بار اقتدار ملا تو میں نے نواز شریف سے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں پھر عزت سے نوازا ہے ۔ اب کسی مصیبت میں ہمیں نہیں پڑنا ۔لیکن نواز شریف نہیں مانے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ یا تو یہ ان کا مینوفکچرنگ فالٹ ہے یا پھر ان کا کوئی ایجنڈہ ہے کہ جب بھی انہیں اقتدار ملنا ہے تو انہوں نے پاکستان کے اداروں پر اٹیک کریں گے انہی کو فتح کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آپ دیکھیں نہال ہاشمی ، طلال چوہدری اور دانیال عزیز کو توہین عدالت کے جرم میں سزا دلوائی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…