منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار‘شہباز شریف نے فوری رہائی کیلئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 12  جولائی  2019 |

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کالعدم ہو چکا ہے ،جج کے منصب سے ہٹنے کے بعد نوازشریف کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جیل میں ایک منٹ بھی رکھنا اب غیر قانونی ہے ،سچائی ثابت ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ،ویڈیو اور اس سے جڑے تمام حقائق سچ ثابت ہوگئے ہیں۔نواز شریف کے خلاف دبا ئوکے تحت دئیے گئے فیصلے کالعدم قرار دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جج کوہٹانے کے بعد نواز شریف کو جیل میں رکھنے کا جواز ختم ہو گیا،انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے۔جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی فوری رہائی کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو انکے عہدے سے ہٹانے سے دبائو میں فیصلہ دینے کی تصد یق ہوگئی ہے ۔مر یم نواز جج ارشد ملک کے حوالے سے جو ویڈیوز سامنے لائیں وہ سو فیصد درست ہیں۔جج ارشد ملک کو ہٹانے سے انکے نوازشر یف کے خلاف فیصلے کی قانونی اور آئینی پوزیشن ختم ہوگئی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نواز شریف کے خلاف جج ارشد ملک کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دے اور نوازشر یف کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…