آل پارٹیز کانفرنس ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ مولانا فضل الرحمن اپنی بات پر ڈ ٹ گئے،دو ٹوک اعلان کردیا

25  جون‬‮  2019

اسلا م آباد (آن لا ئن ) اے پی سی کی تاریخ میں تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی، مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کر تے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کرنے سے انکار کردیا اور واضح کیا کہ اے پی سی کل کو ہی ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کو گرانے یا اس کیخلاف تحریک چلانے کے حوالے سے بلوائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں میں پھوٹ پڑ گئی ہے،پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور اے این پی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی گئی ہے کہ 26 مئی کو شیڈول آل پارٹیز کانفرنس ملتوی کر دی جائے ۔ بجٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا سیشن جاری ہے جو 29 جون تک جاری رہے گا۔ اسی لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس فی الحال ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاہم جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی درخواست قبول کرنے سے انکار کرتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ چونکہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکے، اس لیے کانفرنس ملتوی نہیں کی جا سکتی لہذا اے پی سی کل کو ہی ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی استعفیٰ دے دیں، یوں حکومت خود ہی ختم ہو جائے گی اپوزیشن جماعتوں نے اس حوالے سے مشاورت کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تاہم اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…