الیکشن کمیشن کے وزیراعظم کو جاری کردہ شوکاز نوٹس پرحکومت نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا ‎

21  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کابینہ رکن علی محمد مہر کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر وزیراعظم کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں؟، سندھ حکومت کے وزراء الیکشن کمیشن کے

قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،الیکشن کمیشن ان بے ضابطگیوں پر کیوں خاموش ہے؟ نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟ ۔ جمعہ کو ایک بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپنی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر وزیراعظم پاکستان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ ہی روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے۔ انہونے کہاکہ دوسری جانب سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے انتخاب سے قبل دھاندلیوں میں ملوث ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ حکومت کے وزراء کی انتخابی مہم کیلئے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں نوکریاں، وزیراعلی سندھ کی طرف سے پیکیج اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک جانب سندھ حکومت کے وزراء الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے ہیں تو دوسری طرف پیپلز پارٹی کے امیدوار سندھ پولیس کے پروٹوکول میں اپنی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ان بے ضابطگیوں پر کیوں خاموش ہے؟ نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟ ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…