ہم کب تک جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے ؟ احتساب حوالدار، پٹواری نہیں، اوپر سے شروع ہوگا،چیئرمین نیب کا دھماکہ خیز اعلان

11  جولائی  2018

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کے عمل کو احسن طریقے سے انجام تک پہنچائیں گے، ملکی بربادی کے اسباب اب جاری نہیں رہیں گے، احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا، ورنہ نہیں ہوگا۔کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا احتساب حوالدار، پٹواری نہیں، اوپر سے شروع ہوگا، ایک وزیراعلیٰ سے انکوائری کی جا رہی ہے، مزید 2 وزرا ئے اعلیٰ سے تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا یہ تاثر نہ دیا جائے کہ نیب انتقامی کارروائی کر رہا ہے، نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب محتاط طریقے سے اپنا کام کر رہا ہے، 5 لاکھ کی جگہ 5 کروڑ خرچ ہوں گے تو نیب سوال پوچھے گا، تعلیمی اداروں کا حال آپ کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا ہم کب تک جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے ؟ کرپشن دیمک نہیں کینسر ہے، کوئی کسی بھی عہدے پر رہا ہو، احتساب کریں گے، زوال کی بنیادی وجہ کرپشن اور کرپشن ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…