فیض آباددھرنا کیس ، انسداد دہشت گردی عدالت نے مولانا خادم رضوی و دیگر قائدین کیخلاف اہم قدم اٹھا لیا

  پیر‬‮ 16 اپریل‬‮ 2018  |  9:27

اسلام آباد(یوا ین پی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباددھرنا کیس کے ملزمان مولانا خادم حسین رضوی اور دیگر دھرنا قائدین کے خلاف تین مقدمات داخل دفتر کر دیئے عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر مقد مات پر مزید کارروائی روک دی ہے، پولیس رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی نئے سرے سے تحقیقات کی جا رہی ہے جس کی تکمیل پر دوبارہ چالان جمع کروایا جائے گا ،پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نیا چالان جمع کروائے جانے تک کیس کی سماعت نہ کی جائے عدالت نے پراسیکیوٹر کی

استدعا منظور کرتے ہوئے غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں