راولپنڈی (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بد ھ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے، انہوں نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا اس حوالے سے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا۔
انہوں نے کہاکہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں، جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، آزادی کے لیے نکلا تھا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میں جس ایجنڈے کے لیے نکلا تھا وہ ایجنڈا ختم ہو گیا، ہر معاملے پر بانی پی ٹی آئی کو گمراہ کیا گیا، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں، میں ان کی پیروی کروں گا۔