منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا

datetime 7  مئی‬‮  2024 |

چنئی (این این آئی)بھارت میں دونوں ہاتھوں سے معذور شخص نے باآسانی ڈرائیونگ لائسنس باآسانی حاصل کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کا رہائشی 30 سالہ تھانسن دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود اپنی ٹانگوں سے گاڑی چلانے کا ہنر رکھتا ہے۔تھانسن کو 10 سال کی عمر میں کرنٹ لگا تھا جس کے سبب اس کے دونوں ہاتھ کہنیوں سے کاٹنے پڑے لیکن تھانسن نیاپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور وہ اپنے تمام کام بخوبی سر انجام دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے تھانسن کو فٹ قرار دینے پر چنئی انتظامیہ کی جانب سے اسے 10 سال کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا گیا جس پر تھانسن کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی چلا کر بہت خوش ہے اور لائسنس حاصل کرنے کے بعد اب وہ باآسانی سفر کرسکے گا۔تھانسن شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے، اس نے شہر اندور سے تعلق رکھنے والے دونوں ہاتھوں سے معذور شخص سے متاثر ہو کر گاڑی چلانا سیکھی جسے 2016 میں ڈارئیونگ لائسنس ملا تھا۔ گاڑی سیکھنے کے بعد تھانسن کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں دشوری کا سامنا تھا لیکن 2013 میں جب اسے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی دونوں ہاتھوں سے معذور خاتون کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے ڈاکٹرز سے اپنا فٹنس سرٹیفکیٹ بنوایا اور یوں وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…