بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا

datetime 6  مئی‬‮  2024 |

مکہ(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال باقاعدہ عازمین حج کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ نسک سمارٹ کارڈ کے ذریعے حج کمپنیوں، کمپینز، ہوٹلوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کے معیار پر اپنی رائے دیں۔ عازمین اس کارڈ کے پرنٹ اور ڈیجیٹل ورژن پر دستیاب دیگر فیچرز کے ساتھ ساتھ اس کے ذریعے اپنی شکایات اور مشاہدات کا اندراج بھی کر سکتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق فوزان الربیعہ کے دورہ انڈونیشیا کے دوران متعارف کرایا گیا نسککارڈ عازمین کی معاونت کے لئے مختلف فیچرز پیش کرتا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیچر عازمین کی نقل و حرکت کو آسان اور باسہولت بناتے ہیں اور ان کو عازمین حج کی گروپنگ سے متعلق معلومات سمیت اہم الرٹ فراہم کرتے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایکس اور فیس بک پر ایک پوسٹ میں واضح کیا کہ کسی بھی مسلمان کے فریضہ حج کی ادائیگی کے سفر کا آغاز حج ویزہ کے حصول، عازمین سے متعلق ضوابط کی پاسداری اور تمام ضروری خدمات اور سہولیات تک رسائی کو یقینی بنانے سے ہوتا ہے۔رواں سال سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کے لئے سہولتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے سمارٹ کارڈ متعارف کرائے ہیں۔ متعلقہ حکام کی معاونت اور تعاون سے تیار کردہ یہ کارڈ صحت کی سہولیات تک رسائی، انتظامیہ کے لئے عازمین کی شناخت کی تصدیق اور انہیں آن لائن معاونت کے حصول کا اہل بنا کر ان کو مناسک حج کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…