منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیحی نوجوان نے اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا

datetime 8  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسیحی نوجوان نے اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو مقامی عالم دین نے کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی طرز زندگی سے روشناس کرتے ہوئے اس کو اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی اور اس کا اسلامی نام تجویز کردیا،اس موقع پر اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے مدرسہ مدینہ غوثیہ کے عالم دین قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر چک 79شمالی محلہ طالب کالونی کے مسیحی نوجوان سمیر مسیح نے اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا اور اس پر مکمل طور پر کار بند ہو کر خدمت انسانیت کے لئے کوشاں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عالم دین نے اسلام قبول کر کے کلمہ طیبہ پڑھنے پر نو مسلم نوجوان کو دین اسلام پر کاربند رہ کر زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نوجوان کا اسلامی نام محمد سمیر رکھ دیا گیا جبکہ عالم دین نے گواہان محمد اعجاز،محمد غفران کی موجودگی میں اسے کلمہ طیبہ پڑھا کر اسلامی تعلیمات اور حکام الٰہی سے روشناس کیا اور کہا کہ وہ اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لئے دینی تعلیم ضرور حاصل کریں۔اس موقع پر موجود اہل اسلام نے نو مسلم نوجوان کو دین اسلام میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اس کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ دعا میں شامل رہے جبکہ اہل اسلام نے نوجوان کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اس موقع پر دین اسلام میں داخل ہونے والے نو مسلم نوجوان نے خدمت انسانیت کے ساتھ دین پر کاربند ہو کر دینی تعلیم کے حصول کے عزم کا بھر پور اظہار کیا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…